جیمز اینڈرسن کے نئے ہیئراسٹائل کے سوشل میڈیا پر چرچے

جیمز اینڈرسن کے نئے ہیئراسٹائل کے سوشل میڈیا پر چرچے

5/5/2018 8:53:58 PM :شائع کردہ

لاہور: مایہ ناز انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن شاندار کارکردگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ ان کی خبروں کی زینت بننے کی وجہ ان کی باؤلنگ نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔جیمز اینڈرسن کی کاؤنٹی لنکاشائر میں بالوں کے ایک نئے اسٹائل کے ساتھ واپسی ہوئی ہے جس نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ جب اینڈرسن باؤلنگ کے لیے میدان میں اترے تو لنکا شائر کے شائقین سمجھے کے شاید ان کی ٹیم میں کسی نئے باؤلر کو شامل کیا گیا ہے لیکن جیسے ہی اینڈرسن نے پہلی گیند پھینکی تو مایہ ناز باؤلنگ کے ایکشن کی بدولت شائقین نے انہیں فوراً پہچان لیا۔ شائقین کرکٹ نے اس نئے ہیئر اسٹائل پر ملا جلا ردعمل دیا ہے جہاں کچھ لوگوں نے اس کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تو چند لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ سمرسیٹ کے خلاف میچ میں نیا ہیئراسٹائل بھی انگلینڈ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ باؤلر کے لیے خوش آئند ثابت نہ ہوا جہاں وہ نئی گیند سے اپنے پہلے اسپیل میں کوئی وکٹ نہ لے سکے۔