پاکستانی نوجوان نےگنیز بک کے 2 ریکارڈ اپنے نام کرلیے

پاکستانی نوجوان نےگنیز بک کے 2 ریکارڈ اپنے نام کرلیے

5/6/2018 4:42:46 PM :شائع کردہ

کراچی: پاکستانی نوجوان نے ایک منٹ میں 52 تربوز اور ایک منٹ میں 278 اخروٹ توڑنےکاگنیز بک کے 2 ریکارڈ اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس بلیک بیلٹ فائٹر محمد راشد نے سر کی ٹکر سے تربوز اورہتھیلی سے اخروٹ توڑنے کے مزید دو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ پاکستانی نوجوان محمد راشد نے 1 منٹ میں سرکی ٹکر سے 52 تربوز پھوڑ کر جرمنی کا ایک منٹ میں 43 تربوز پھوڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد راشد نے ہاتھ کی ہتھیلی سے ایک منٹ میں 278 اخروٹ توڑ کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔ واضح رہے کہ بھارت کے پاس ایک منٹ میں 251 اخروٹ توڑنے کا ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز تھا۔