نواز شریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری

نواز شریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سیاست کرتے رہے، آصف زرداری

5/17/2018 7:52:33 PM :شائع کردہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔ پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی افطار پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے، اس وقت بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں، آپ جب پاکستان آئے تھے تو کیا لے کر آئے تھے اور آج آپ کے پاس کیا ہے؟‘ آصف زرداری نے کہا کہ ’ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دینی ان کی غلطیاں یاد دلاکر معاف کرنا ہے، آپ پہلے اپنی دکان کا بتائیں یہ کہاں سے بنائی‘۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف 30 سال سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں، چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہی سے شروع ہوئی