پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

5/24/2018 10:18:53 AM :شائع کردہ

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز آج سے ہوگا۔ لندن کے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے مدمقابل ہوں گی 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔ گزشتہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی قیادت مصباح الحق اور انگلش ٹیم کے کپتان السٹرل کک تھے تاہم اب گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ ادا کریں گے۔ آج سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لیے گیارہ رکنی قومی ٹیم اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس پر مشتمل ہوگی جب کہ راحت علی اور حسن علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ میزبان انگلش ٹیم السٹرل کک، مارک اسٹون مین، کپتان جوئے روٹ، ڈیوڈ میلان، جونی بیرسٹو، بین اسٹوک، جوس بٹلر، ڈوم بیس، اسٹارٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور مارک ووڈ یا کرس ووکس میں سے کسی ایک کو حتمی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔