موسیقی کی وجہ سے بہت کچھ قربان کرنا پڑا، آخری سانس تک گاتا رہوں گا، عاطف

موسیقی کی وجہ سے بہت کچھ قربان کرنا پڑا، آخری سانس تک گاتا رہوں گا، عاطف

5/24/2018 11:48:49 AM :شائع کردہ

لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنی شاندار گلوکاری کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی وجہ سے مجھے بہت کچھ قربان کرنا پڑا، لیکن زندگی کی آخری سانس تک گاتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا اس لئے اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ نوجوان گلوکاروں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس میدان میں قسمت آزمائی کریں اور اپنے سینیئرز کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں تاکہ آپ کی آواز اور کام نکھر کر سامنے آئے۔ یاد رہے عاطف اسلم نے اپنی منفرد گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔ ان کی گائیکی کا انداز خاصا منفرد ہے جسے کئی دیگر گلوکاروں نے بھی کاپی کرنے کی کوشش کی۔