امریکی میگزین 'ٹائم' نے سرورق کیلئے 900 سے زائد ڈرون سے آسمان پر 'ٹائم' لکھ ڈالا

امریکی میگزین 'ٹائم' نے سرورق کیلئے 900 سے زائد ڈرون سے آسمان پر 'ٹائم' لکھ ڈالا

6/2/2018 6:18:27 PM :شائع کردہ

کیلفورنیا: معروف امریکی جریدے 'ٹائم' نے اپنے اگلے شمارے کے سرورق کے لیے منفرد انداز اپنایا اور ایک ہزار کے قریب ڈرونز کی مدد سے فضا میں ٹائم کا کور پیج بنا ڈالا۔ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں اس خاص سرورق کے لیے 958 ڈرونز استعمال کیے گئے اور 400 فٹ بلندی پر ان ڈرونز نے کورپیج کے لیے فارمیشن بنائی۔ امریکی جریدے کی پچانوے سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کور پیج کے لیے ڈرون استعمال کیے گئے۔ یہ سرورق 11 جون 2018 کے شمارے میں شائع ہوگا۔