سعودی عرب ،مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت بیشترممالک میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے

سعودی عرب ،مشرق وسطیٰ، یورپ سمیت بیشترممالک میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے

6/15/2018 12:05:55 PM :شائع کردہ

ریاض : سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ، امریکہ، یورپ اور دنیا کے بیشترممالک میں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی مشرق وسطیٰ ، امریکہ، برطانیہ، فرانس، بیلجیئم سمیت یورپ بھر میں آج عید الفطرمنائی جا رہی ہے۔ جاپان، انڈونیشیا اورترکی کے مسلمان بھی آج عیدالفطر منا رہے ہیں۔ سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے اجتماعات منقد ہوئے جہاں 15 لاکھ افراد فرزندان اسلام نے شرکت کی اس موقع پرروح پرورمناظر دیکھنےکوملے۔ دوسری جانب پاکستان، مقبوضہ کشمیر ، بنگلہ دیش اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں عیدالفطر16 جون کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔