پاکستان میں عید الفطر ہفتے کو ہوگی

 پاکستان میں عید الفطر ہفتے کو ہوگی

6/15/2018 12:15:23 PM :شائع کردہ

لاہور: پاکستان میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت کراچی میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران، محکمہ فلکیات، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے ماہرین اور عہدیداروں نے شرکت کی۔ شہادتوں کے معتبر ہونے کا فیصلہ کرنے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم شوال المکرم 1439ھ مورخہ 16 جون بروز ہفتہ کو ہو گی۔