'سپر ووڈ' بلٹ پروف لکڑی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا

'سپر ووڈ' بلٹ پروف لکڑی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا

2/11/2018 5:28:07 PM :شائع کردہ

میری لینڈ : امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسی لکڑی تیار کی ہے جو کہ بلٹ پروف ہونے کہ ساتھ ساتھ عام لکڑی سے 10 گنا ذیادہ مضبوط بھی ہے۔ سائنس دانوں نے فولاد کے متبادل قدرتی مٹیریل کی تلاش میں لکڑی پر تجربات کیے جس کے نتیجے میں وہ ایک ایسی لکڑی بنانے میں کامیاب ہوگئے جو بلٹ پروف ہوگی۔ اسے ماہرین نے ’سپروُوڈ‘ کا نام دیا ہے جس پر ایک خاص کیمیکل لگا کر اسے حرارت دی جاتی ہے۔ اس عمل سے کیمیائی بند بہت مضبوط ہوجاتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب اس سے کاریں اور عمارتیں بھی بنائی جاسکیں گی۔ اس لکڑی کی تیاری کا سارا طریقہ کار اور تفصیل ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوچکی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے لکڑی کو بلٹ پروف لباس اور کاروں میں بھی ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس سے بڑھ کر اس کے کئی اہم استعمالات کیے جاسکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ڈاکٹر لیانگ بنگ ہو اور ان کے ساتھیوں نے یہ لکڑی بنائی ہے۔ ڈاکٹر لیانگ کا کہنا ہے کہ ہم نے لکڑی کو مضبوط بنانے کا ماحول دوست طریقہ استعمال کیا ہے جو ایک جانب تو قدرتی لکڑی کو 12 گنا زیادہ مضبوط بناتا ہے اور ساتھ ہی 10 گنا سخت بھی کردیتا ہے۔