پدماوت کی شاندار کامیابی: رنویر سنگھ نے معاوضہ بڑھا دیا

پدماوت کی شاندار کامیابی: رنویر سنگھ نے معاوضہ بڑھا دیا

2/13/2018 3:01:02 PM :شائع کردہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم پدماوت کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اب ایک فلم کیلئے 13 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔ ’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے رنویر نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو کافی متاثر کیا۔ فلم میں ان کے کردار کو مداحوں سمیت بڑے بڑے فلمی ناموں نے بھی سراہا ہے اور اب کئی بڑے بڑے فلمساز رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 8 کروڑ سے بڑھا کر 13 کروڑ کردیا ہے اور اب وہ اپنی قریبی دوست دپیکا پڈوکون کے برابر فلم کی فیس لیں گے۔ دپیکا پڈوکون نے فلم ’پدماوت‘ میں 60 روز کی شوٹنگ کی فیس 13 کروڑ وصول کی تھی جب کہ شاہد کپور اور رنویر نے مجموعی طور پر 10 کروڑ وصول کیے تھے۔