پرائیویٹ ٹورآپریٹرز نے مجھے حج کوٹے کیلئے رشوت کی پیشکش کی، خورشید شاہ

پرائیویٹ ٹورآپریٹرز نے مجھے حج کوٹے کیلئے رشوت کی پیشکش کی، خورشید شاہ

2/14/2018 8:20:45 PM :شائع کردہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ جب میں وزیر مذہبی امور تھا تو ایک ٹور آپریٹر نے مجھے حج کوٹے کیلئے ایک کروڑ روپے رشوت کی پیشکش کی تھی۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران یہ انکشاف کیا جس نے سرکاری حج اسکیم پر سوال اٹھادیے ہیں۔ اراکن پارلیمنٹ نے اس انکشاف کے حوالے سے کہا کہ خورشید شاہ نے اپنے دور میں اس کی نشان دہی کیوں نہیں کی؟ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں عازمینِ حج کو بھرپور سہولتیں فراہم کریں، اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ وزارت سے رابطہ کرے۔ واضح رہے کہ حج پالیسی 2018 اور کوٹہ تناسب کے خلاف ٹور آپریٹرز کی قانونی چارہ جوئی کے باعث سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی تاخیر کا شکار ہے اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل بھی شروع نہیں ہوسکا ہے۔