ملتان سلطان کا آفیشل سونگ ریلیز کردیا گیا

ملتان سلطان کا آفیشل سونگ ریلیز کردیا گیا

2/14/2018 10:49:29 PM :شائع کردہ

ملتان: پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار شامل ہونے والی فرنچائز 'ملتان سلطان' کی جانب سے آفیشل ترانہ 'اب باری ہے ملتان کی' ریلیز کردیا گیا۔ جزبے اور جنون سے بھرپور ملتان سلطان کا گانا جنوبی پنجاب کے مشہور سنگر 'رومان ملک' کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں رومان ملک نے ملتان کے سرائیکی اورثقافتی رنگوں کو اپنی آواز میں ڈھالتے ہوئے ایک بھنگڑا اور ریپ ٹچ دیا ہے،جس نے ریلیز ہوتے ہی سننے والوں کو ناچنے پر مجبور کردیا ہے۔ گانے کے نام 'اب باری ہے ملتان کی' سے ہی چیلنج واضح ہوتا ہے، اس کے بول بھی اسی طرز پر لکھے گئے ہیں کہ ایونٹ کا پہلی بار حصہ بننے والی ٹیم 'ملتان سلطان' کی باری اب آئی ہے ۔ گانے کی ویڈیو میں ملتان سلطان کی ٹیم کا حصہ بننے والے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی جھلکیوں کے ساتھ ساتھ رومان ملک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ 'ملتان سلطان' ویڈیو یوٹیوب پر چند دنوں میں 1 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھ لی اور اس تعداد میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔