رنویر سنگھ اور دپیکا کی شادی کی تاریخ فائنل

رنویر سنگھ اور دپیکا کی شادی کی تاریخ فائنل

3/10/2018 7:30:11 PM :شائع کردہ

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب لوگوں کی نظریں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہوئی ہیں اور مداحوں کا اس جوڑے کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا جو بالآخر اب ختم ہوگیا کیونکہ دپیکا اور رنویر کی شادی کی تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دپیکا اور رنویر کے والدین نے دونوں کی شادی کے حوالے سے ایک ملاقات کی جس میں شادی کی تاریخ بھی طے کی گئی، رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اگلے 3 سے 4 ماہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ دپیکا اپنی شادی سمندر کنارے کسی پرفضا مقام پر کرنا چاہتی ہیں جب کہ ویرات انوشکا کی طرح دونوں کی شادی کے دواستقبالیے منعقد کیے جائیں گے جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں ہوگا۔