کنگز کی تباہ کن بولنگ ، سلطانز کو باآسانی قابو کرلیا

کنگز کی تباہ کن بولنگ ، سلطانز کو باآسانی قابو کرلیا

3/10/2018 7:41:34 PM :شائع کردہ

دبئی: کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو باآسانی 63 رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان سپر لیگ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز کے 189 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم صرف 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کراچی کنگز کی جانب سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے گئے۔ جس کے تعقب میں ملتان سلطان کی ٹیم شروع سے ہی کمزور نظر آئی اور یکے بعد دیگرے اس کے بیٹسمین کراچی کے بولرز کا شکار ہوتے رہے۔ ملتان سلطان کی جانب سے سہیل تنویر نے سب سے ذیادہ 34 رنز بنائے جبکہ احمد شہزاد 24 اور کمار سنگاکارہ 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کراچی کی جانب سے آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز کے عوض 3 جبکہ عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل ملتان سلطان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ڈینلی 78 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے بابر اعظم بھی 58 رنز بناکر ویلوئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ڈیتھ اوورز میں کولن انگرام نے بھی 29 رنز کی کیمیو اننگز کھیل اور اپنی ٹیم کو 188 رنز تک پہنچادیا۔