کوئٹہ کی پشاور کو شکست، لاہور ٹورنامنٹ سے باہر

کوئٹہ کی پشاور کو شکست، لاہور ٹورنامنٹ سے باہر

3/11/2018 9:52:59 AM :شائع کردہ

دبئی: کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ اننگز کے باعث پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔زلمی کو شکست دیکرگلیڈی ایٹرز کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور ساتھ ہی کوئٹہ کی فتح کے نتیجے میں لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے جو اب تک کھیلے گئے 7 میچوں میں سے صرف ایک سے کامیاب ہوسکی ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے 158 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ایک موقع پر 84 رنز پر چار وکٹیں گرگئی تھیں تاہم اس موقع پر سرفراز احمد اور ریلی روسو کے درمیان 74 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی جس نے کوئٹہ کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔کوئٹہ 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اسلام آباد دوسرے جبکہ کراچی 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ٹورنامنٹ میں کے شروع میں پہلے نمبر پر رہنے والی ملتان سلطان 9 میچز کھیلنے کے بعد 9 پوائنٹس حاصل کرسکی اور چوتھے جبکہ دفاعی چیمپئن پشاور 6 پوانٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ لاہور اب تک ایونٹ میں ایک میچ ہی جیت سکی اور 2 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آخر میں براجمان ہے۔