پی ایس ایل3: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مد مقابل

پی ایس ایل3: آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز مد مقابل

3/13/2018 5:42:23 PM :شائع کردہ

شارجہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے آخری مرحلے کے مقابلوں کا آغاز آج سے ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ملتان سلطان کو اگلے مرحلے میں شرکت یقینی بنانے کیلئے آج کے میچ میں جیت ضروری ہوگی۔ شارجہ کے بین الاقومی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا اور شائقین کو ایک اچھے مقابلے کی امید ہے۔ دونوں ٹیموں کی پوزیشن کی بات کی جائے تو اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ملتان سلطان کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ ایونٹ میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ کھیلا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔