پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

3/13/2018 6:29:00 PM :شائع کردہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں رحمان ملک کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمی نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کےباوجود رحمان ملک نے دہری شہریت کیس میں مراعات واپس نہیں کیں جب کہ عدالت نے انہیں 15 دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ رحمان ملک کے خلاف آبزرویشن دی، انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں لہٰذا انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالتف تقرریر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو بھی ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور ان پر فرد جرم کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی ہے۔