بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا اپنی سوانح حیات لکھنے کا فیصلہ

بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا اپنی سوانح حیات لکھنے کا فیصلہ

4/12/2018 6:04:56 PM :شائع کردہ

ممبئ: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ’باربی ڈریمز‘کے نام سے سوانح حیات لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی نیوز سائٹ مڈ ڈے کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسے بالی وڈ فلم نگری میں اتنی کامیاب اداکارہ بنیں جب کہ ان کا تعلق تو فلم بھارتی فلم نگری سے بالکل نہیں تھا۔کترینہ کیف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیرئیر کا آغاز کرتے وقت بالی وڈ کے حوالے سے ہر معلومات اور آگاہی حاصل کی تھی، ممکن ہے کہ وہ جلد اپنا تجربہ کتاب کی شکل میں پیش کریں۔ اس کتاب میں اداکارہ اپنی 34 سالہ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو تحریر کریں گی اور اپنے کیرئیر میں پیش آنے والے تجربے کو بھی بیان کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اس کتاب میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے اور بچپن سے جوانی تک کی یادیں بھی اس کتاب میں قید کریں گی۔ اس کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک جہاں جہاں وہ وقت گزار چکی ہیں جن میں جاپان، بیلجیئم اور لندن شامل ہیں، وہاں کی ثقافت سے کیسے متاثر ہوئیں اس کا بھی ذکر کریں گی۔ واضح ہو کہ کترینہ کیف بالی وڈ کی باربی ڈول کے نام سے بھی مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی کتاب بھی ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے لکھیں گی۔