کامن ویلتھ گیمز :پاکستان نے تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز :پاکستان نے تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا

4/12/2018 8:04:49 PM :شائع کردہ

آسڑیلیا: پاکستان کے محمد بلال نے فری سٹائل کشتی میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا، کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ مقابلوں کا آغاز ایونٹ کے 9 ویں روز ہوا جس کے 57 کلو گرام فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے پہلے مالٹا کے پہلوان کو زیر کیا اور پھر سری لنکن پہلوان کو چِت کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال کا مقابلہ بھارتی پہلوان راہول اوارے سے ہوا جس میں وہ شکست کھاگئے۔ اس کے بعد کانسی کے تمغے کیلئے محمد بلال کا مقابلہ انگلینڈ کے ریسلر جارج رام سے ہوا اور محمد بلال نے ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ دولت مشرکہ کھیلوں میں اب تک پاکستان کو مجموعی طور پر تین میڈل حاصل ہوچکے ہیں۔