صدیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنےوالی مرحومہ سری دیوی بہترین ادکارہ قرار

صدیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنےوالی مرحومہ سری دیوی بہترین ادکارہ قرار

4/13/2018 5:19:01 PM :شائع کردہ

ممبئی: بالی وڈ کی مرحوم اداکارہ سری دیوی کو فلم ’موم‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ دیاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں 65 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں مخلتف کیٹگریز میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ نیشنل فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کی کیٹگری میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو فلم ’موم‘ میں بہترین کارکردگی پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سری دیوی کو 5 بار ’فلم فیئر‘ ایوارڈ اور 2013 میں بھارت کے چوتھے بڑے ایوارڈ ’پدم شری‘ سے بھی نوازا گیا تھا۔۔ اداکارہ سری دیوی رواں برس فروری دبئی میں واقع ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں اور ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی۔