فخر زمان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کا انداز اپنائیں گے

فخر زمان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کا انداز اپنائیں گے

4/13/2018 6:32:08 PM :شائع کردہ

لاہور: پاکستان نے ٹیسٹ میچز میں فخرزمان کو ڈیوڈ وارنر کی طرح اننگز کے آغاز میں جارحانہ انداز اپنانےکا موقع فراہم کر کے مخالف ٹیم کو دباؤ میں لانے کی حکمت عملی طے کی ہے۔ ہیڈ کوچ نے اشارہ دیاکہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز کا دبائو لینے کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے گا،ذرائع کے مطابق آرتھر کے کہنے پر ہی فخرزمان کو ممکنہ ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا، ان کا خیال ہے کہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر طویل فارمیٹ میں بھی جارحانہ آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو دبائو میں لانے میں کامیاب ہوتے رہے،اسی طرح فخرزمان بھی پاکستان کیلیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ مکی آرتھرکا کہنا ہے کہ میں اپنے کام اور ٹیم سے محبت کرتاہوں، کوشش ہے کہ کوچنگ کی ذمہ داری مکمل ہونے تک ایسا ٹیم کلچر اور ورثہ چھوڑ کر جائوں جو پاکستان کیلیے قابل فخر ہو۔