عائشہ خان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گئیں

عائشہ خان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گئیں

4/14/2018 12:16:01 PM :شائع کردہ

اسلام آباد: سابق اداکارہ عائشہ خان، میجر عقبہ حدید ملک گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔ عائشہ خان نکاح نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر کے بعد ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔ عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ عائشہ خان کی رخصتی آج شب ہوگی جس میں شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے۔ جب کہ ولیمے کی تقریب کل 15 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔