کامن ویلتھ: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

کامن ویلتھ: پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

4/14/2018 3:04:35 PM :شائع کردہ

گولڈکوسٹ: آسڑیلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ کے 86 کلو گرام کیٹیگری مقابلے میں پاکستای ریسلرنے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ پاکستان کے ریسلر انعام بٹ نے 86 کلوگرام ریسلنگ کیٹیگری مقابلوں میں تمام حریفوں کو چت کرتے ہوئے فائنل میں نائیجیریا کے میلون بیبو کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔ خیال رہے کہ یہ کامن ویلتھ گیمز 2018 کے دوران پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔