وزیراعظم بڑے بھائی ہیں، جو چاہیں کہہ سکتے ہیں, چیئرمین سینیٹ

وزیراعظم بڑے بھائی ہیں، جو چاہیں کہہ سکتے ہیں, چیئرمین سینیٹ

4/16/2018 10:49:43 PM :شائع کردہ

لاہور : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،میں نے ابھی تک کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا جو انہیں ناپسند ہو۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی،جہاں رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے صادق سجنرانی کو سلامی دی، سینیٹ چیئرمین نے علامی اقبال کے مزار پرپھولوں کی چادروں چڑھائی اورمہمانوں کی کتاب پر تاثرات لکھ کر شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے،اور میرا دل پاکستان کےساتھ ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے۔ یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے منتخب ہونے سے متلعق وزیراعظم نے الزام عائدکیا تھا کہ جس طرح سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی اسی طرح چیئرمین شپ کیلئے ہونے والا انتخاب بھی متنازع تھا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔