ہمارے بارے میں


جاگ ٹی وی پاکستان میں نیوز اورحالاتِ حاضرہ پر مبنی پروگرامز کا ایسا چینل ہے جس کا شمار صفِ اول کے اداروں میں کیا جاتا ہے۔ ہم ہمیشہ یہ جذبہ رکھتے ہوئے آگے بڑھتے آئے ہیں کہ خبروں اور حالات حاضرہ کی معلومات فراہم کرنے کا سب سے قابلِ اعتبار، موئثر اور تیز ترین ذریعہ ثابت ہوں۔دن بھر ہر گھنٹے کے وقفے سے خبر نامہ اور متنوع موضوعات پر مبنی پروگرامز کے ساتھ جاگ نوجوانوں سے لے کر بوڑھوں تک ،ہر فرد کیلئے دلچسپی کا سامان لئے ہوئے ہے۔ ان میں تفریح اور معلومات کے ایسے پروگرام شامل ہیں جو معاشرے کے حساس ترین پہلووں کو اپنا موضوع بناتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ صحافت کی نامور اور قابل قدر شخصیات ہمارے سیاسی اور حالاتِ حاضرہ کے پروگرامز کا اہم حصہ ہیں۔

مشن


ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ میڈیا پاکستانی معاشرے میں روزگار کے نئے مواقع سے لے آگاہی پیدا کرنے تک، بدلاؤ لانے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتاہے۔ اور یہی ہمارا اولین مقصد ہے کہ ’جاگ پاکستان کے لئے اور پاکستان کیلئے جاگ ‘ کا نصب العین ایک ناقابل تردیدحقیقت بن کر سامنے آئے۔ ہمیں انتہائی فخر ہے کہ جاگ میڈیا میں اعلی کارپوریٹ اقدار متعارف کروانے کا اعزاز رکھتا ہے۔گذشتہ آٹھ سال سے اپنے ملازمین کے بھر پور اطمینان ،سوشل کارپوریٹ ذمہ داریوں اور 300 سے زائد ٹیم ممبرز کے بہترین ریکارڈ کی بدولت جاگ ملک کے سب سے بڑے نیوز اور کرنٹ افئیر چینلز میں سے ایک بن کر اُبھر رہا ہے۔