شیخ رشید کیخلاف نااہلی درخواست مسترد، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

شیخ رشید کیخلاف نااہلی درخواست مسترد، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

6/13/2018 12:21:51 PM :شائع کردہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شیخ رشید کیخلاف دائر نااہلی درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں اہل قرار دیدیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے 20 مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں سے 2 نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے حق جبکہ ایک جج نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اختلافی نوٹ لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مزید سماعت کے لیے فل کورٹ کو بھیجا جائے۔ سپریم کوٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں سکیں گے۔ خیال رہے کہ شیخ رشید کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شکیل اعوان نے درخواست دائر کی تھی۔ شکیل اعوان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عام انتخابات 2013 میں شیخ رشید نے اثاثے چھپائے اور الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کی، اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔