'ہندی میڈیم 2' سارہ علی خان نے صبا قمر کو آؤٹ کردیا

'ہندی میڈیم 2' سارہ علی خان نے صبا قمر کو آؤٹ کردیا

2/14/2018 6:35:11 PM :شائع کردہ

ممبئی: بالی ووڈ فلم 'ہندی میڈیم کے سیکیوئل سے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی چھٹی ہوگئی ہے، جبکہ ان کی جگہ فلم میں سارہ علی خان کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ صبا قمر نے بالی وڈ میں ڈیبو ایک کامیاب فلم سے کیا ، فلم ہندی میڈیم میں ان کی اداکاری سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ لیکن فلم کے سیکیوئل میں ان کے بجائے بالی وڈ نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق 2017 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی کامیاب فلم ’ہندی میڈیم ‘ کے ہدایتکار ساکیت چوہدری نے فلم کی مقبولیت کے بعد دوسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا لیکن اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں عرفان خان کے مد مقابل صبا قمر کے بجائے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی ساراعلی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق فلم ’ہندی میڈیم کے پروڈیوسر دنیش وجن نے سیف علی خان کے بزنس پارٹنر ہونے کی وجہ سے فلم کے سیکوئل میں سارا علی خان کو کاسٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ 23 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ بہترین کہانی کی وجہ سے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جب کہ فلم کا دوسرا سیکوئل اگست 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔