امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے

امیتابھ بچن فلم کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے

3/13/2018 7:07:27 PM :شائع کردہ

ممبئی: 75 سالہ امیتابھ بچن تاریخی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے۔ میتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں جس کی شوٹنگ ان دنوں بھارتی شہر جودھ پور میں جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران گھنٹوں گھنٹوں بھاری بھرکم لباس پہننے سے امیتابھ بچن سر، کمر اور گردن میں درد کی شکایت کرنے لگے اور شوٹنگ کے دوران ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ امیتابھ کے چیک اپ کے لیے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ٹیم کو طیارے کے ذریعے جودھ پور طلب کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد امیتابھ کو 2 دن کا آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے فلم میں استعمال ہونے والے بھاری بھرکم لباس کو ان کی طبیعت میں خرابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے یہ لباس پہننے سے بھی منع کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ایک روز آرام کے بعد پھر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے تاہم فلم کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن، عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ یہ فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔