وزیراعظم اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دمام میں ملاقات

وزیراعظم اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دمام میں ملاقات

4/16/2018 11:25:59 PM :شائع کردہ

دمام: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے شہر دمام میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات فوجی مشقوں گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب کے موقع پرہوئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی شاہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں سعودی فرمانروا نے بھی پاکستانی عوام اور حکومت کی تعریف کی۔ مشترکہ فوجی مشق گلف شیلڈ ون دمام میں اختتام پذیر ہو گئی جس میں میں 24 ممالک کے فوجی دستوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر دفاع خرم دستگیر اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر حشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ سعودی عرب میں مشترکہ مشق گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب دمام میں ہوئی، مشقوں میں پاکستان، متحدہ عرب امارات، مصر، ترکی، امریکا، برطانیہ سمیت 24ممالک کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔ ان مشقوں کا مقصد علاقائی ممالک کے مابین فوجی و سیکیورٹی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا تھا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر گزشتہ روز دمام پہنچے تھے۔