• آخر کیوں

    پاکستان عدم برداشت اور نا خواندگی سے بری طرح متاثر ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں کسی کو پسند یا پسند کرنا کبھی کبھی ناقابل معافی جرم بن جاتا ہے. یہ شو ہمیں محبت، قربانی اور جھوٹ پر مبنی جرائم کی کہانیاں بتائے گا.بنیادی مقصد محبت کی راہ میں رواداری کو فروغ دینے اور زندگی کے مزید نقصان کو روکنےکا ہے

  • آواز دوست

    آواز دوست مختلف موضوعات پر اسلامی معلومات، قرآن کریم کی تعلیمات کا اطلاعاتی اور منطقی بحث پر مبنی پروگرام ہے۔ جس میں ایک آسان طریقہ سے بحث اور وضاحت کی جائے گی.

  • باس نہیں چھوڑے گا

    ایک جرم کی فرضی کہانی پر مبنی پروگرام ہے جس میں ایک خفیہ باس کسی ٹیم میں تحقیقات کی غرض سے کام کرتا ہے اور چھہے ہوئے جرم کو منظر عام پر لاتا ہے۔جرم کو بے نقاب کرنا اور معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو اس سے باخبر کرنے کیلئے اس پروگرام میں فرضی کرداروں اور ناموں کے ساتھ ایک جرم کو بے نقاب کیا جاتا ہے۔ تاکہ

  • چائے ٹائم جاگ کے ساتھ

    چائے ٹائم جاگ کے ساتھ خواتین کیلئے ایک تفریح کا پروگرام ہے جس میں خواتین کی تفریح اور دلچسپی سے متعلق علاقوں اور چیزوں کو ناضرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ جیسے مختلف بازار اور ان کی خصوصیات، مختلف بیوٹی سیلون اور انکی خاصیت۔تو اگر آپ شام کو ریلیکس کرنا اور موڈ کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ایک کپ چائے کا لیں اور جاگ ٹی وی پر پروگرام دیکھیں آپ کی شام بہت بہترین گزرے گی۔

  • دھوکا

    پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار وائٹ کالر کرائم اور عام انسانوں کے ساتھ ہونے والے دھوکے کو ایک ڈرامے کی شکل میں بے نقاب کرنے کیلئے یہ پروگرام بہترین ثابت ہوگا

  • کھابے میرے دیس کے

    پاکستان کے روایتی کھانے اور گھر سے باہرکھانے کی اچھی سے اچھی جگہ تلاش کرنا ایک کٹھن کام ہے۔ اس پروگرام میں ہم آپ کو لیکر چلیں گے 5 سٹار ہوٹلز، فوڈ سٹریٹس اور ڈھابوں پر اور کھلائیں گے ہر ہوٹل کی خاص ڈش اور بتائیں گے آپ کو کہ کونسی کھانے کی جگہ بہترین ہے۔ جہاں آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ جاکر لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں